ایک ایسے وقت جب تلنگانہ کے وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ
نے شہر حیدرآباد کے منی کونڈہ میں اسلامک سنٹر کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔باشندگان حیدرآباد عنقریب اسی طرز کے ایک
اور پروجیکٹ کو دیکھ سکیں گے۔شہر حیدرآباد کے مشہور سالارجنگ میوزیم میں اسلامک آرٹ گیلری کا کام تیزی
سے جاری ہے اور توقع ہے کہ اس سال کے اواخر تک اسے عوام کے لئے کھول دیا
جائے گا۔